شب برات کے موقع پر بعض جاہل لوگ ایک معافی نامہ ہر کسی کے گروپ

 Shab-e-Barat 2021 Mubbarik to all Muslim


Shab-e-Barat 2021 Mubbarik to all Muslim
Islamic Poetry



Shab-e-Barat 2021 Mubbarik to all Muslim
Islamic Poetry


Shab-e-Barat 2021 Mubbarik to all Muslim.


💞  * *شب برات کے موقع پر بعض جاہل لوگ ایک معافی نامہ ہر کسی کے گروپ میں سینڈ کرتے ہیں اسکی حقیقت پڑھ لیں اور عمل کریں****** 💞

 *سوال...* 

شبِ برات آنے سے پہلے پہلے ایک پوسٹ معافی نامہ کی شکل میں شیئر کیا جاتی ہے، اُس میں اپنی جانب سے جانے انجانے میں ہوئی دِل ازاری یا کسی اور قسم کی غلطی کی معافیاں مانگی جاتی ہیں۔
کیا اس طرح کی پوسٹ شیئر کرنا شرعی لحاظ سے دُرست ہے؟
کیا اِس طرح سے معافی مانگی سکتی ہے؟
 رہنمائی فرمایئے۔

✍🏻  *الجواب بعون الملک الوہاب* 

📝 اس طرح معافی مانگنے سے گناہ معاف نہیں ہونگے بلکہ ضروری ہے کہ جس کی غیبت کی ہے یا جس پر بہتان لگایا ہے یا جس کی حق تلفی کی ہے اسی سے خاص معافی مانگے 

🏮 جیسا کہ فقہاء کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین فرماتے ہیں: 

"اگر کسی پر بہتان باندھا تھا، یعنی کسی کے بارے میں ایسے ہی بری بات کی تھی، جو اس میں نہیں تھی تو اب اس کا کفارہ یہ ہے کہ جس مجلس میں وہ بات کی تھی، اس مجلس میں اپنی تکذیب کرے کہ میں نے فلاں کے بارے میں جھوٹ بولا تھا، تب توبہ قبول ہوگی۔

📕 (حاشیہ ابن عابدین، کتاب الحظر والاباحة، فصل فی البیع291/5)

♻ ایک حدیث میں ہے، سرکار دوعالم صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ غیبت کا کفارہ یہ ہے کہ اس کے لیے استغفار کرے، جس کی غیبت کی ہے اور یوں دعا کرے۔ 

”اللھم اغفرلناولہ“ 

📖 اے الله! ہماری اور اس کی مغفرت فرما دے۔

📗 (مشکوٰة المصابیح، کتاب الآداب، باب حفظ للسان، الفصل الثالث، رقم الحدیث:4877)

🔰 شامی میں ہے

 ویعتذر إلیہ لیسمح عنہ بأن یبالغ في
الثناء علیہ والتودد إلیہ ویلازم ذلک حتی یطیب قلبہ، وإن لم یطب قلبہ کان اعتذارہ
وتوددہ حسنة یقابل بہا سیئة الغیبة في الآخرة․ وعلیہ أن یخلص في الاعتذار وإلا فھو ذنب آخر (شامي)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب